37

محکمہ تعلیم آزاد کشمیر نے اداروں کے انتظام وانصرام،معیار تعلیم اور نگرانی کے نظام کومؤثر بنانے کیلئے کلسٹر سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے

محکمہ تعلیم آزاد کشمیر نے اداروں کے انتظام وانصرام،معیار تعلیم اور
نگرانی  کے نظام کومؤثر بنانے کیلئے کلسٹر سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر
لیاہے۔ کلسٹر سسٹم کے تحت سال2020کے سالانہ امتحانات /نتائج کے اختیارات
ایلیمنٹری بورڈ سے منتقل ہو کر کلسٹر ہیڈکومل گئے ہیں۔ اس سلسلے میں
مرکزی توسیع تعلیم کے زیراہتمام 18دسمبر کو کلسٹر ہیڈکی تربیتی ورکشاپ
اٹھ مقام پائلٹ ہائی سکول میں منعقد ہوگی۔کلسٹرکے ہیڈہائیر سکینڈری اور
ہائی سکول کے سربراہان ہونگے۔کلسٹر انچارج منسلکہ جملہ تعلیمی اداروں کے
انتظامی،تدریسی اور مالیاتی امور کاذمہ دار ہوگا جبکہ مڈل سکولوں کے
سربراہان بدستوراپنے اپنے ادارہ جات کے سربراہ اور آفیسر زربرار ہوں گے
اور جملہ  انتظامی اور تدریسی معاملات میں کلسٹر انچارج کے ما تحت ہوں
گے۔اے ای او صاحبان تعلیمی اداروں کے امتحانات، کارکردگی کوجانچنے کیساتھ
ساتھ طلباء اور سٹاف کی ضرورت کے مطابق تبادلہ جات کرنے کیلئے کلسٹر
ہیڈکی رائے لینے کے پا بند ہوں گے۔ کلسٹر سسٹم سے تعلیمی اداروں کی
نگرانی، چیک اینڈ بیلنس مؤثر ہوگا۔یاد رہے کہ جہاں ہائیر سکینڈر ی یا
ہائی سکول موجودنہ ہووہاں کلسٹر ہیڈکے اختیارات مڈل سکول کے صدر معلم کو
ہونگے۔کلسٹر ہیڈ اداروں میں طلباء کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹاف کی
کمی کوپورا کرنے کیلئے تبادلہ جات کی سفارش کرنے کے مختار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں