24

کوٹلی آزاد کشمیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانولہ سے نکیال آنے والا کیری ڈبہ قمروٹی کریش مشین کے قریب کھائی میں گر گیا۔


کوٹلی آزاد کشمیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانولہ سے نکیال آنے والا کیری ڈبہ قمروٹی کریش مشین کے قریب کھائی میں گر گیا۔۔۔۔۔۔۔۔
اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کوٹلی ریفر کر دیا گیاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے
حاجی محمد اصغر ولد حاجی اللہ دتہ عمر65 سال ان کی بیٹی یٰسمین اختر زوجہ محمد نعیم حال گوجرانوالہ عمر30 سال گلزار بیگم زوجہ سردار اللہ دادعمر 82 سال ٹوپہ سیری
زرین اختر زوجہ محمد مسکین عمر52 سال ٹوپہ سیری جبکہ راجہ عمران ڈرائیور کیری کوٹلی ریفر یاسمین مرحومہ کی چھوٹی بچی کی ٹانگ فریکچر جبکہ حاجی عبدالرحیم ریونیو آفیسر کوٹلی کا بچہ بھی زخمی ہوا ہے اللہ تعالیٰ ان سب مرحومین کی بخشش فرماے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جاے گا۔اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں