37

رواں سال کے اختتام پر کن فون سیٹس میں واٹس ایپ بند ہوجائے گا؟

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے یکم جنوری سے مخصوص سیٹ پر سروس فراہم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی مگر کمپنی نے اعلان کیا کہ 31 دسمبر کی رات 12 بجے تک مخصوص موبائل سیٹ پر سروس فراہم کی جائے گی اور یکم جنوری سے سروس قابل استعمال نہیں‌ ہوگی۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ونڈوز فون پر اکتیس دسمبر تک سپورٹ فراہم کی جارہی ہے جس کے بعد یہ ختم ہوجائے گی۔

ونڈوز فونز کے صارفین یکم جنوری سے اپلیکشن میں بگز فکسز، اپ ڈیٹس اور نئے فیچرز حاصل نہیں کرسکیں گے جبکہ بیشتر موبائل ایسے بھی ہوں گے جن میں ایپلیکشن کام کرنا مکمل بند کردے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں