42

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا نے پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی، صدر مملکت کا اسٹیڈیم پہنچنے کا امکان

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 308 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سری لنکا ٹیسٹ میچ کا آج پانچواں روز ہے، میچ بارش کی وجہ سے شدید متاثر رہا، گزشتہ روز ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی تھی، خراب موسم نے ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا مزہ کرکرا کر دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کی جانب گام زن ہے، میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 20،20 پوائنٹس ملیں گے، پی سی بی ذرایع کا کہنا ہے کہ آج صدرعارف علوی بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے، اسٹیڈیم میں صرف ان گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہے جن پر پی سی بی کے فراہم کردہ اسٹیکرز چسپاں ہوں، پارکنگ کے لیے پی سی بی نے گاڑیوں کو نیلے اور لال اسٹیکرز فراہم کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں