49

پاکستان میں‌ دو نہیں، یکساں تعلیمی نصاب ضروری ہے: عتیقہ اوڈھو

لاہور: (روزنامہ دنیا) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ دو نہیں ایک پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سب سے پہلے تعلیمی نصاب کو یکساں کرنا ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنے وعدے پورے کرنے کے لئے بہت سا کام کرنا ہوگا۔ جب تک عوام کو بنیادی حقوق میسر نہیں آئیں گے ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ 

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی قوم کو کس طرح قومی دھارے میں شامل کرنا ہے اس کے بارے میں سوچ بچار کرنے کی ضرور ت ہے۔ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بجٹ کو کئی گنا بڑھانا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں