56

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

کراچی: پاکستان کی اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز رواں ماہ کے آخر میں ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس ایوارڈ شو کی تقریب میں یاسر حسین نے دنیا کے سامنے فلمی انداز سے اقرار عزیز سے محبت کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

بعد ازاں اپنے مداح کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ ’شادی ہوگی البتہ ابھی تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا‘ جبکہ یاسر حسین نے رواں سال کے آخر میں شادی کا اشارہ دیا تھا۔

شوبز انڈسٹری پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پریمی جوڑی دسمبر کے آخر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس ضمن میں دونوں خاندانوں نے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں