30

مقبوضہ کشمیر: ’بھارتی فوج نے مساجد کو تالے لگا دیے‘

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی مساجد میں بھارتی فوج نے تالے لگا دیے ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 70 سالوں سے قیامت برپا ہے، کشمیری روز قتل ہونے کا خدشہ لیے گھر سے نکلتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے طبیعت ناسازی کے باوجود یاسین ملک کوڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے مگر مودی حکو مت کی جارحیت سے کشمیریوں کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوں گے۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ  بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مساجد پر تالےلگا رکھے ہیں اور وہاں کشمیریوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں میلادمصطفیٰﷺکی محافل پرپابندیاں لگائی گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں