چناری ،بارش اور برف باری دکانوں سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ

چناری (اے ایف بی)چناری اور گردونواح میں شدید بارشوں اور برف باری نے تباہی مچا دی تین دوکانوں سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ متعدد لنک روڈز بھی بند ہو گئیں عوام شدید مشکلات کا شکار۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چناری کے نواحی علاقے کھٹائی پاور ہاؤس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ارشد رشید اعوان کی ملکیتی تین دوکانیں بھاری پتھر گرنے سے تباہ ہو گئیں جبکہ وکانوں میں موجود کرایہ داروں بلال احمد،بشیر تنولی اور راجہ خالد کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا بچ جانے والے سامان کو دوکانداروں اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام پر پہنچایا اس کے علاوہ چناری کے گردونواح میں متعدد رابطہ سڑکوں پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں شدید بارش اور برف باری کے باعث جہاں لوگ شدید سردی میں مشکلات کا شکار ہیں شدید بارش ہونے سے نالہ قاضی ناگ میں پانی کی وافر مقدار ہونے کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں