راولاکوٹ، برفباری کے باعث بالائی علاقوں کا شہر سے رابطہ منقطع

راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) ڈویژنل ہیڈ کوارٹر راولاکوٹ میں برفباری کے باعث بالائی علاقوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا، تولی پیر، داتوٹ، بیڑیں ویگر علاقوں میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ڈویژنل ہیڈ کواٹر کو لنک کرنے والی شاہرات بند ہو گئیں، راولاکوٹ کے بالائی علاقوں میں 2 فٹ تک برفباری ہوئی ہے، برفباری کی وجہ سے شہر میں چند کاروباری مراکز ہی کھولے رہے، آمد و رفت کا سلسلہ نہ ہونے کے برابر رہا، سرکاری دفاتر میں حاضری بھی معمول سے نہایت کم رہی، برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، دوسری طرف دیہی علاقوں میں آٹے کی بھی قلت کی اطلاعات ہیں، جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگا آٹا بھی فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ ان علاقوں میں لکڑی اور کوئلہ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی، دیہی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید برفباری کے باعث شہر سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے، جبکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بھی نہ ہونے کے برابر ہے، برفباری کی وجہ سے مختلف علاقوں کی بجلی بھی کئی کئی گھنٹوں تک غائب رہی، کئی علاقے12سے 14گھنٹے تک تاریکی میں ڈوبے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں